جھوٹ اور نااہلی کا ٹائٹینک ڈوبنے والا ہے، حمزہ شہباز


لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جھوٹ اور نااہلی کا ٹائٹینک ڈوبنے والا ہے اس کو کوئی نہیں بچا سکتا ہے۔

ذرائع ابلاغ  کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نالائقوں کے ہاتھوں میں جہاز دیا گیا ہے جو مکمل کریش کرے گا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ملکی سیاست کو تلخیوں کی انتہا تک پہنچا دیا گیا ہے۔ تیرہ چودہ ماہ میں سیاسی ماحول بہت تلخ ہو گیا ہے۔

لیگ رہنما  نے کہا کہ کسی شخص کو اپنی بیماری ثابت کرنے کے لئے مرنا پڑتا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کی تاحال تشخیص نہیں ہو سکی ہے۔ میاں نواز شریف 70 سال کے ہو گئے ہیں۔ مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت پہلے ہے اور سیاست بعد میں۔ مریم نواز کو اپنے والد کی تیمارداری کا حق ہے اور یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردونوش مہنگی ہوگئیں ہیں۔  چودہ ماہ میں مہنگائی چھ گنا بڑھ گئی ہے۔ ادویات لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسی ٹاسک فورس بنانت کی ضرورت ہے جو ملک کو سیدھے راہ پر ڈال سکے۔ نالائقی اور نااہلی نے پنجاب میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ چودہ ماہ کے عرصے میں پولیس کے 5 آئی جی آ گئے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے شہباز شریف کے میثاق معیشت کے نعرے کا مذاق اڑایا تھا۔ حکومت نے اپنے پاوں پہ خود کلہاڑے مارے ہیں۔ عوام سے کیے گئے وعدوں کی حکومت نے خود نفی کی ہے۔ حکومت کے لوگ اپنے حلقوں میں نہیں جا سکے گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تمام شرائط  مان لیں ہیں۔ غریب آدمی جھولی اٹھا کر حکومت کو بد دعائیں دے رہا ہے۔ ان کی اپنی پارٹی کے لوگ کہتے ہیں کہ ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی، ن لیگی اراکین قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کی آرمی چیف کے معاملہ حکومت کی ناکامیوں اور نالایقیوں کا تسلسل ہے۔ حکومت نے ہوم ورک کیا ہوتا تو یہ حالات بہرحال نہیں ہوتے۔ کورٹ نے ایک مختصر فیصلہ دیا ہے۔ تفصیلی فیصلہ آنے بعد اس پر تبصرہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں پی ایم ایل کے 166 ارکان نے ہر طرح کا احتجاج رکارڈ کریا ہے ۔ ن لیگ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دیا ہوا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ سات دہائیاں گزرنے کے باوجود ہم قوم نہیں بن پائے۔  ہم ابھی تک ایک ہجوم ہی ہیں۔: اب بھی ہم نے اپنی سمت درست نہ کی تو حالات بگڑیں گے۔ موجودہ حالات کے ہم سب زمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بن گیا ہوتا تو 6 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہوتی۔جمہوریت کو وقت نہیں دیا کہ وہ مضبوط ہو پاتی۔ اداروں کو مضبوط نہیں ہونے دیا گیا

لاہور: اب بھی ہم نے اپنی سمت درست نہ کی تو حالات بگڑیں گے۔  ان حالات کے ہم سب زمہ دار ہیں۔


متعلقہ خبریں