عمران خان کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، مریم اورنگزیبr


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز ( پی ایم ایل ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل  دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا بیان کسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ  سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آج  ثابت ہوگیا کہ آپ نالائق تھے، نالائق ہیں اور نالائق ہی رہیں گے۔ آپ کی نالائقی کی سپریم کورٹ نے بھی بار بار نشاندہی کی ہے

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح آپ اپنی نالائقی اور نااہلی کا بوجھ دوسروں پر ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ ملک  لوٹنے کا جن پر الزام لگایا، ان پر ایک دھیلے کی کرپشن آپ ثابت نہ کر سکیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ البتہ قوم کے سامنے ہر روز، ہر منٹ اور ہر سکینڈ آپ اپنی نالائقی، جھوٹ اور نااہلی ثابت کررہے ہیں۔ آپ جیسے تاریخی نالائق اور نااہل کے ہوتے ہوئے کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں۔  افسوس آج آپ کی نالائقی، نااہلی اور جھوٹ کی بناءپر ملک غیرمحفوظ ہورہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں