خیبرپختونخوا: گمشدہ و لاپتہ بچوں کی بازیابی کے لیے ’میرا بچہ الرٹ‘

خیبرپختونخوا: گمشدہ و لاپتہ بچوں کی بازیابی کے لیے ’میرا بچہ الرٹ‘

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی) میں گمشدہ و لاپتہ بچوں کی بازیابی یقینی بنانے کے لیے حکومتی سطح پر موبائل ایپلی کیشن ’ میرا بچہ الرٹ‘ کا اجرا کردیا گیا ہے۔ ایپلی کیشن کے اجرا کی افتتاحی تقریب پشاور سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔

پاکستانی بچے نے ایک منٹ میں ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

ہم نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں گمشدہ و لاپتہ بچوں کی بازیابی کے لیے موبائل اپلی کیشن ’میرا بچہ الرٹ‘ کا اجرا وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کیا۔

ایپلی کیشن کو خیبر پختونخوا سٹیزن پورٹل میں بطور فیچر شامل کیا گیا ہے۔ ایپلی کیشن میں گمشدہ و لاپتہ بچوں کے حوالے سے رپورٹ کے اندراج کے لیے والدین اور متعلقہ اداروں کی بابت طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایپلی کیشن کے اجرا کے موقع پر دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ بچوں سے زیادتی ، اغوا اور قتل کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے ایپلی کیشن کی تیاری کی ضرورت محسوس کی گئی تھی۔

10سال سےکم عمر بچوں سے زیادتی کےکیسز کی تعداد بڑھنے لگی

حکومتی سطح پر دی جانے والی بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ ایپلی کیشن میں درج رپورٹ کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری کو ایس ایم ایس الرٹ بھیجا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق ایپلی کیشن کی بابت بتایا گیا کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ٹیموں کی تعیناتی ، شواہد اور تفتیش سے متعلق تفصیلات ڈی پی او کے ڈیش بورڈ پرظاہر ہو ں گی۔

بچوں سے زیادتی کی لائیو ویڈیو چلانے والے عالمی گینگ کا سرغنہ گرفتار

صوبہ خیبرپختوا کی حکومت نے اس ضمن میں یقین دہانی کرائی ہے کہ ڈیش بورڈ کے ذریعے گم شدہ و لاپتہ بچوں کی بازیابی کے لیے کی جانے والی کوششوں سے نہ صرف اعلیٰ افسران لمحہ بہ لمحہ آگاہ رہ سکیں گے بلکہ وہ وقتاً فوقتاً اس کو مانیٹر بھی کریں گے جس کے نتیجے میں کی جانے والی کارروائی میں بہتری آئے گی۔


متعلقہ خبریں