نیٹو سپلائی کی وجہ سے ہمارا انفرااسٹرکچر خراب ہوا، احسن اقبال

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کے سیکرٹری جنرل اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ماضی میں نیٹو سپلائی کے لیے ہمارا انفرااسٹرکچر استعمال ہوا لیکن ہم نے پیسے چارج نہیں کیے۔

کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو سپلائی کی وجہ سے ہمارا انفرااسٹرکچر خراب ہوا تھا لیکن ہماری حکومت نے خراب انفرااسٹرکچر بنانے پر کام کیا۔ :

ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہماری حکومت سے پہلے اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشڈنگ ہوتی تھی ہماری حکومت نے اسی ختم کردی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے انڈسٹریل تعاون کا گروپ بنایا تاکہ صنعتوں کو ترقی دی جاسکے۔ جب ہم نے سی پیک سائن کیا تو کہا جاتا تھا کہ ہم چین کا مقابلہ نہیں کرسکتے
ہم نے معیشت کو بہتر کیا کہ لوگوں نے یقنین کیا کہ ہم بہتر معیشت بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے زریعے انرجی کے منصوبے لگائے۔ انرجی منصوبوں میں کول ونڈ شامل ہے۔ پاکستان کے پاس کول کی بڑی مقدار موجود ہے افسوس ہے کہ اج تک اس کا استعمال نہیں کرسکے۔ سی پیک کی وجہ سے اور نجی کمپنی کے اشتراک سے کول مائنگ کا اغاز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سی پیک متنازعہ نہ بناتی تو عالمی غلط فہمیاں پیدا نہ ہوتیں، احسن اقبال

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ساوتھ ایشیاء خطے میں ہونے کا فائدہ ہے۔ ایشاء میں تین گروتھ کے حصے ہیں۔ جنوبی ایشاآبادی کے لحاظ سےاورچین کی معیشت ہمارے خطے کی ترقی کا ضامن ہوسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں