مولانا فضل الرحمن نے چین سے مل کر سی پیک کا آغاز کروایا، عبدالغفور حیدری

پنڈی کا رخ کرتے تو کوئی ہمیں نہیں روک سکتا تھا، عبدالغفور حیدری

کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، مولانا غفور حیدری

فوٹو: فائل


سکھر: جعمیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے چین سے مل کر سی پیک کا آغاز کروایا تھا۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی نے اپنی تحریک کو جس طرح زندہ رکھا اس کی جگہ کوئی اور تحریک ہوتی تو اس کا تسلسل برقرار نہ رکھ پاتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آزادی مارچ لے کر کراچی سے اسلام آباد پہنچے اور مولانا فضل الرحمن کے کہنے پر ایسا نظم و ضبط قائم کیا کہ دنیا نے بھی دیکھا کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ہم پنڈی کا رخ کرتے تو کوئی ہمیں نہیں روک سکتا تھا۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عمران خان نااہل اور جعلی وزیر اعظم ہے اور انہیں قانون کا اتنا نہیں معلوم کہ آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کون کر سکتا ہے۔ یہ حکومت ریاست چلانے کے قابل ہی نہیں ہے اس حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ریاست نے کام کرنے والے لوگوں کا حشر نشر کر کے رکھ دیا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا اس لیے انہیں بھانسی پر چڑھا دیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے موٹروے بنایا انہیں جیل میں ڈال دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں آرمی رولز ریگولیشنز میں تبدیلی پر غور ہو سکتا ہے، شاہ محمود قریشی

جے یو آئی ف کے رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے چین سے مل کر سی پیک کا آغاز کروایا لیکن سب کہتے نواز شریف اور آصف زرداری نے کیا ہے۔ موجودہ حکومت ڈیڑھ سال میں ایک کروڑ نوکریاں تو دور کی بات 100 لوگوں کو نہ نوکری اور نہ ہی گھر دے سکی ہے۔ ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے ڈاکٹرز، اساتذہ سمیت ساری عوام سراپا احتجاج ہے۔


متعلقہ خبریں