ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت میں 15 روپے فی من اضافے کی منظوری دے دی


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)  نے گندم کی امدادی قیمت میں 15 روپے فی من اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت 1,365 روپے فی من مقرر کردی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے بجلی کی قیمت میں 11 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لیے 15 پیسے فی یونٹ اضافے کی پہلے ہی منظوری دے چکا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق نیپرا کو اضافی 11 پیسے اضافے کے نوٹیفیکیشن کی منظوری دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم دسمبر2019 سے اگلے ایک سال کے لیے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

اعلامیہ کے مطابق 300 یونٹس ماہانہ استعمال کرنے والے دو کروڑ گھریلو صارفین پراس نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہو گا۔ بقیہ ایک کروڑ صارفین میں 60 لاکھ صارفین کے لیے 7 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں