فارن فنڈنگ کیس ملک کی سب سے بڑی چوری ہے، احسن اقبال

فارن فنڈنگ کیس ملک کی سب سے بڑی چوری ہے، احسن اقبال

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے فارن فنڈنگ کیس کو ملک کی سب سے بڑی چوری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب اناڑی ایک موٹر سائیکل نہیں چلا سکتا تو 22 کروڑ عوام کا ملک کیسے چلا سکتا ہے؟

نیٹو سپلائی کی وجہ سے ہمارا انفرااسٹرکچر خراب ہوا، احسن اقبال

ہم نیوز کے مطابق پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ مدت ملازمت میں توسیع دینا وزیراعظم کی صوابدید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس وقت جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع نہیں دی تھی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تفصیلی فیصلہ دیکھنے اور پڑھنے کے بعد اپنی رائے دوں گا۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔ موجودہ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے سی پیک سمیت پورا ملک متاثر ہوا ہے۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ افراط زرکی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوگئی اور روپے کی قدر گرگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

حکومت سی پیک متنازعہ نہ بناتی تو عالمی غلط فہمیاں پیدا نہ ہوتیں، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومتی کارکردگی سے مایوسی ضرور ہوئی ہے جس نے ملک کا تماشہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ قائد میاں نواز شریف جلد صحتیاب ہوں۔


متعلقہ خبریں