لاہور: نجی کلینک پر ڈاکوؤں کا دھاوا، لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کے بعد فرار

فائل فوٹو


لاہور: ڈاکوؤں، لٹیروں اور چوروں کی دیدہ دلیری ہر گزرتے دن کے ساتھ کس قدر بڑھ چکی ہے؟ کا بخوبی اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب لٹیروں کی دسترس سے کلینک بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔

پنجاب پولیس :نئے آئی جی سے جرائم کی شرح چھپانے کے لیے انوکھا حربہ

جرائم پیشہ عناصر بڑے آرام سے نہ صرف مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف کلینکس میں لوٹ مار کررہے ہیں بلکہ اندھا دھند فائرنگ کرکے ارد گرد کے علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیلا رہے ہیں۔

افسوسناک امر ہے کہ عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت پہ مامور پولیس ’تک تک دیدم – دم نہ کشیدم‘ کی تصویر بنی صرف ایف آئی آرز کے اندراج میں مصروف ہے اور یا پھر اپنے نئے سربراہ سے جرائم کا بڑھتا گراف چھپانے کے لیے اعداد و شمار آفیشیل ویب سائٹ سے ہٹا رہی ہے۔

پولیس کی بے بسی یا مجرمانہ غفلت کی وجہ سے زندہ دلان لاہور کی زندگیاں انتہائی غیر محفوظ ہو کر رہ گئی ہیں اور وہ سخت اذیت سے دوچار ہیں۔

پنجاب پولیس اہلکاروں کی طرف سےنیب افسران کو خوفناک نتائج کی دھمکیاں

ہم نیوز کے مطابق تھانہ غازی آباد کے علاقے میں واقع نجی کلینک پہ ڈاکوؤں نے دھاوا بولا تو اپنی دہشت اور خوف و ہراس پھیلانے کے لیے وہاں اندھا دھند فائرنگ کی، کلینک میں لگے ہوئے شیشے توڑے اور باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق تھانہ غازی آباد میں ایک متاثرہ شخص نے درخواست جمع کرائی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان نے کلینک سے ڈھائی لاکھ روپے کی نقدی لوٹی اور با آسانی فرار ہوگئے۔

درخواست گزار کے مطابق ملزمان نے واردات کے دوران ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا اور اسی دوران لوٹ مار کی۔

لاہور: ڈاکوؤں کی جنت بن گیا،24 گھنٹوں میں 24 وارداتیں، اہل خانہ یرغمال بننے لگے

لاہور سے ہم نیوز نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ صرف 24 گھنٹوں کے دوران مجرمان نے 24 وارداتیں لاہور میں کی ہیں جس کے دوران انہوں نے دیدہ دلیری کی انتہا کرتے ہوئے اہل خانہ کو یرغمال بھی بنایا۔


متعلقہ خبریں