بروقت انتخابات نہ ہوئے تو فضائیں اور ابابیلیں زندہ ہیں، مولانا فضل الرحمان


کراچی: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان دو روزہ دورے پر کل (بروز جمعہ) کراچی پہنچیں گے تو ایئرپورٹ پر پارٹی کے مرکزی رہنما ان کا استقبال کریں گے۔

جعلی پارلیمنٹ قانون سازی نہیں کر سکتی، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ طے شدہ پروگرام کے مطابق دوپہر تین بجے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے۔

جے یو آئی (ف) کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان جمعہ کی شب شہر قائد میں قیام کے بعد ہفتہ کی صبح جامعہ بنوریہ گرومندر کا دورہ کریں گے جہاں ان کی اساتذہ اور علمائے کرام سے ملاقاتیں ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق ہفتے کو انتہائی مصروف دن گزارنے اور دیگر اہم ملاقاتوں کے بعد وہ اتوار کے دن کوئٹہ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے جمعرات کے دن سکھر میں آزادی مارچ سے خطاب کیا جس میں انہوں نے انتہائی معنی خیز انداز میں خبردارکرتے ہوئے کہا کہ اگر بروقت انتخابات نہیں ہوتے ہیں تو فضائیں زندہ ہیں اور ابابیلیں بھی زندہ ہیں۔

انہوں ںے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم جس آئین و قانون کا احترام کرنا چاہتے ہیں اس کی قدر کرو وگرنہ داستاں تک بھی نہ ہوگی تمہاری داستانوں میں۔ انہوں نے واضح طور پر اعلان کیا کہ اب تک قبول اور برداشت کرتے رہے ہیں لیکن اب نہیں کریں گے۔

’بھارت نے مولانا فضل الرحمان کو استعمال کیا‘

امیر جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ انصاف میں تاخیر بھی انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔ انہوں نے عدلیہ کو ملک کا محترم ادارہ قرار دیا۔ انہوں نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا۔


متعلقہ خبریں