قومی شاہراہوں پہ دھند کا راج، حد نگاہ 100 میٹر رہ گئی


لاہور: ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارش، برفباری اور ژالہ باری کے باعث جہاں سردی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے وہیں قومی شاہراہوں پہ پھیلی گہری دھند نے سفر کو انتہائی مشکل اور خطرناک بنا دیا ہے۔

مری: بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد، جڑواں شہروں پہ یخ بستہ ہواؤں کا راج

ہم نیوز کے مطابق موٹر وے پولیس نے مسافروں اور ڈرائیوروں کو آگاہ کیا ہے کہ لاہور، مانگا منڈی، پتوکی ،جمبر، پھول نگر،اخترآباد، رینالہ خورد اور اوکاڑہ میں شدید دھند ہے لہذا سفر کے دوران انتہائی احتیاط برتی جائے۔

موٹروے پولیس نے جاری کردہ اعلامیہ میں ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی ہے کہ قومی شاہراہوں پہ اس وقت حد نگاہ 100 میٹر رہ گئی ہے لہذا وہ دھند لائٹوں کا استعمال کریں۔

ہم نیوز کے مطابق موٹر وے پولیس نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ قومی شاہراہوں پہ پھیلی دھند کے پیش نظر بہتر ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب برتا جائے۔

موٹر وے پولیس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تیز رفتاری سے گریز کیا جائے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھا جائے۔ مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

موٹر وے پر جانوروں کی وجہ سے حادثات پر سینیٹ کمیٹی کو تشویش

ہم نیوز کے مطابق اس وقت قومی شاہراہوں پہ سفر کرنے والے مسافر اور ڈرائیور حضرات اپنی آسانی کے لیے موٹر وے پولیس کی ’ہمسفر‘ ایپ سے بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں