وارنر کی شاندار سینچری، آسٹریلیا بڑا اسکور کرنے کی جانب گامزن


ایڈیلیڈ: دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف اپنی اننگز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 223 رنز بنا لئے ہیں۔

ایڈیلیڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے بارش سے متاثرہ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی نے سلامی آسٹریلیوی بلے بازوں پر دباو بنائے رکھا کہ اس دوران جو برنز 4 رنز بنا کر شاہین کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد ڈیوڈ وارنر اور لیبوشینگے نے بہترین بلے بازی کی، وارنر نے سیریز کی دوسری سینچری اسکور کی جبکہ  لیبوشینگے94 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ پاکستان نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔

نوجوان گیند باز محمد موسی آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں، قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انہیں ٹیسٹ کیپ پہنائی۔

قومی ٹیم میں کپتان اظہر علی، شان مسعود، امام الحق، بابراعظم، اسد شفیق، افتخار احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، محمد موسیٰ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ق


متعلقہ خبریں