’جنرل باجوہ تین سال کے لیے پکے ہیں‘

پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوہ کی کرکٹ اسٹیڈیم آمد، میچ دیکھا

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیرریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل باجوہ تین سال کے لیے پکے ہیں، وہ پاک فوج کے عظیم جرنیل ہیں جس کی تعریف چین کے صدر نے بھی کی۔

نجی ٹی وی کے براہ راست پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ جس نے بات کرنی ہے وہ کر لیں اور حزب اختلاف خوشی خوشی سے ووٹ دے گی۔

کیا اپوزیشن آسانی سے مان جائے گی؟ اس کے سوال میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کے چھوٹے اسٹاف سے غلطیاں ہوئی ہیں اور ہم اس کو مانتے ہیں لیکن جہاں تک حزب اختلاف کے تعاون کی بات ہے وہ خو ووٹ دیں گے، چھ ماہ میں قانونی سازی بھی ہوگی اور باجوہ تین سال کے لیے اس عہدے پر بھی رہیں گے۔

اٹارنی جنرل پاکستان انورمنصور نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن نے قانون سازی میں تعاون نہ کیا تو وہ عدالت عظمیٰ کے سامنے جوابدہ ہے۔

پروگرام’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ بات کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے تین سال کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اور قانونی سازی کے بعد اسی پر عمل درآمد ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی سے پہلے کے چھ ماہ تین میں شامل ہوں گے یا نہیں اس کا تعین پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔

 


متعلقہ خبریں