وزیراعلیٰ پنجاب کی چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان سے ملاقات


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے ملاقات کی۔

ایک اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے میجر (ر) اعظم سلیمان کو پنجاب میں چیف سیکرٹری کے عہدے پر تعیناتی کی مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ہر سطح پر شفافیت، گڈگورننس اور کرپشن فری کلچر کو فروغ دینے کی پالیسی اپنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پنجاب حکومت کی ترجیحات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت اور صوبے میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انتظامیہ غیر جانبدار رہ کر فرائض سر انجام دے، میری تمام تر سپورٹ ان کے سا تھ ہوگی۔

ملاقات میں صوبے کے انتظامی امور، گڈ گورننس، شفافیت اور کفایت شعاری کے فروغ کے حوالے سے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گزشتہ روز میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔

یوسف نسیم کھوکھر نے انہیں چارج سونپا جس کے بعد نئے چیف سیکرٹری پنجاب نے ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کی تھی۔


متعلقہ خبریں