سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا


لاہور: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکن بورڈ نے دینیش کارن رتنے کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی ہے دیگر کھلاڑیوں میں کوسل مینڈس، فرنیندو، انجیلو میتھیوس، دینش چندمال، لاہیرو تھرمانے ٹیم میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دھننجایا ڈی سلوا، نوریش ڈیکویلا، دلرووان پرایرا ، سوریش لکمل، ایمبودینیا، لاہیرو کمارا، ویشا فرنینڈو، راجیتھا اور سندکان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

خیال رہے سرنگا لکمل 2009 میں پاکستان آنے والے سری لنکن اسکواڈ میں بھی شامل تھے۔

پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان ٹیسٹ میچز راولپنڈی، کراچی میں کھیلےجائیں گے، سری لنکن ٹیم 8 دسمبر کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے پاکستان پہنچے گی۔

واضح رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی اور دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے پاکستان میں ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز میں بھی حصہ لیا تھا۔

ون ڈے سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو دو صفر جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں