ہم نیٹ ورک نے بیرون ملک جا کر پاکستان کی عمدہ نمائندگی کی، زیبا بختیار


اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ ہم نیٹ ورک کی جانب سے ہیوسٹن میں منقعد کی گئی ہم ایوادڑز کی تقریب سے دنیا بھر میں ملک کا بہت اچھا تاثر گیا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام “صبح سے آگے” میں میزبان شفا یوسفزئی اور اویس منگل والا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نیٹ ورک کی یہ کاوش پاکستان کے لیے بہت ضروری ہے، ہم نیٹ ورک نے ملک کے لیے بہت اچھا کام کیا ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نیٹ ورک کا بیرون ملک جا کر پاکستان کی ترجمانی کرنا ایک بڑا قدم ہے جس سے ملک کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہو گا۔

تقریب کے انتظامت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس تقریب میں جا کر بہت زیادہ اچھا لگا، منظم انتظمات کیے گئے تھے، ہر چیز کو بہت اچھے طریقے سے پیش کیا گیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہیوسٹن میں موجود لوگوں کی جانب سے ہمیں بہت اچھے طریقے سے خوش آمدید کہا گیا، سب نے بہت زیادہ پیار اور محبت سے نوازا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ٹی وی چیلینز پر دنیا کو کیا دکھاتے ہیں اس سے بہت زیادہ فرق پڑتا ہے۔ پاکستان کا تاثر دنیا میں بہتر کرنے کے لیے اچھی چیزیں دکھانے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

میڈیا کی اہمیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میڈیا کسی بھی معاشرے کا ایک بنیادی رکن ہے۔ پاکستان کے دنیا میں منفی تاثر کو صرف اور صرف میڈیا کے ذریعے ہی بدلا جا سکاتا ہے۔

عوام کے لیے انہوں نے پیغام دیا کہ 29 نومبر جمعہ کی رات ہم نیٹ ٹی وی پر ہم ایوارڈز کی تقریب دیکھنا نہ بھولیں۔


متعلقہ خبریں