پنجاب میں اعلیٰ عہدوں پر بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے


لاہور:  پنجاب حکومت نے صوبائی انتظامیہ اور پولیس محکمے میں اعلیٰ عہدوں پر بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریوں کے ساتھ ساتھ چار سینیئر افسران کی خدمات وفاق کے سپرد کر دیں ہیں۔

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کمشنر لاہور آصف بلال لودھی سے عہدے کا چارج واپس لے کر خدمات وفاق کے سپرد کردیں گئی ہیں۔

اسی طرح گریڈ 20 کے افسر شعیب اکبر، گریڈ 21کے افسر طاہر خورشید اور گریڈ 21 کے افسر ظفر اقبال کی خدمات وفاق کے سپرد کردیں گئی ہیں۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمینٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے

دریں اثناء چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبائی انتظامیہ میں اعلیٰ عہدوں پر بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کیں ہیں

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سی شیخو پورہ طارق محمود بخاری سے عہدے کا چارج واپس لے کر محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمینٹ محکمہ سروسز سدرا یونس کا تبادلہ کر کے ڈی سی شیخو پورہ تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی سے عہدے کا چارج واپس لے کر علی انان قمر کو ڈپٹی کمشنراٹک تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس طرح  ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان کو تبدیل کر کے  ایڈیشنل سیکرٹری ٹوچیف سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔ عثمان علی کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر سے عہدے کا چارج واپس لیکر سہیل اشرف کو ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمدعمرشیر کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر میانوالی تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنرنارووال محمد وحید اصغر سے عہدے کا چارج واپس لیکر مہر شاہد زمان کو ڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرچکوال عبدالستار سے عہدے کا چارج واپس لیکر زمان وٹو کو ڈپٹی کمشنرچکوال تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس طرح ڈپٹی کمشنر سرگودھا آسیہ گل کو اوایس ڈی بنا کر عبداللہ نیئرشیخ کو ڈپٹی کمشنرسرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے۔  ڈپٹی کمشنرخانیوال اشفاق احمد سے عہدے کا چارج واپس لیکرآغا ظہیرعباس شیرازی کو ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال احتشام انور سے عہدے کا چارج واپس لیکر ذیشان جاوید کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس طرح اظفر ضیا کو ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ عرفان علی خان کو ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے عہدے کا چارج واپس لےکر وقاص راشد کو ڈپٹی کمشنر  ڈی سی وہاڑی تعینات کر دیا گیا ہے۔ طاہر فاروق  کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان تعینات کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان جمیل احمد کو اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔  ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی شہزاد کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان تعینات کر دیا گیا ہے۔ امجد شعیب خان ترین کو ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ  تعینات کر دیا گیا ہے۔  ڈپٹی کمشنر چنیوٹ امان انورقدوائی کو اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان سے ملاقات

دریں اثناء چیف سیکرٹری پنجاب نے انیس پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے نوٹفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد فاروق مظہر کو آر پی او شیخوپورہ تعینات کردیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بشیر اے ناصر کو خراب کارکردگی پر تبدیل کر کر کے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح عمران محمود کو ڈی آئی جی ڈسپلن اینڈ انسپکشن پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذولفقار حمید کو سی سی ہی او لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ سہیل حبیب تاجک کو آر ہی او راولپنڈی تعینات کردیا گیا  ہے۔ رفعت مختیار کو آر ہی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔  فیاض احمد دیو کو آر پی او بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) احسان طفیل کو ڈی آئی جی کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔اشفاق احمد خان کو ڈی آئی جی پولیس اسٹیبلیشمنٹ ون پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ غلام محمود ڈوگر کو ڈی آئی جی آئی ٹی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ رائے بابر سعید کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح کیپٹن (ر) سہیل چوہدری کو سی پی او فیصل آباد تعنات کر دیا گیا ہے۔ احسن یونس کو سی پی او راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) فیصل رانا کو ڈی آئی جی لوجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ ہنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر معین مسعود کی خدمات ایس اینڈ جی اے ڈی ہنجاب کے حوالہ کر دی گئیں ہیں۔ گوہر مشتاق بھٹہ کو سی ہی او گھرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔اظہر اکرم کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ شعیب خرم جانباز کو ڈائیریکٹر پولیس میٹر اوور سیز پاکستانی کمیشنز پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں