کرکٹر حسن علی کی پسلیوں میں فریکچر، صحتیابی کے لیے چھ ہفتے درکار

کرکٹر حسن علی کی پسلیوں میں فریکچر، صحتیابی کے لیے چھ ہفتے درکار

لاہور: پاکستان کے فاسٹ باؤلر حسن علی کمر کے بعد پسلیوں میں تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شمولیت تقریباً ناممکن ہوگئی ہے۔

حسن علی کا نکاح سے ایک دن پہلے دلہن کے ساتھ فوٹو شوٹ

ہم نیوز نے پی سی بی کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ سی ٹی اسکین میں حسن علی کی پسلیوں میں فریکچر کی تشخیص ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کم از کم ممتاز فاسٹ باؤلر کو چھ ہفتوں کا آرام درکار ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی ستمبر سے کمر کی تکلیف کا شکار ہیں۔ اسی تکلیف کی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔

حسن علی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز آئندہ ماہ کھیلی جائے گی۔


متعلقہ خبریں