چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج ڈی جی خان پہنچیں گے

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ ایک روزہ دورے پر آج ڈی جی خان پہنچیں گے

فوٹو: فائل


ڈی جی خان: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کل ایک روزہ دورے پر ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) پہنچیں گے۔ ڈی جی خان چیف جسٹس آف پاکستان کا آبائی شہر ہے۔

جونئیر وکلاء کی تربیت اور ٹریننگ کے لیے بار اور بیچ کو مل کر حل نکالنا ہوگا، چیف جسٹس

ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان دوپہر ایک بجے اپنے آبائی شہر پہنچنے کے بعد دو بجے دوپہر ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کریں گے۔

عدالت عظمیٰ کے سربراہ کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے سالانہ عشائیہ دیا جائے گا جس میں ممتاز قانوندانوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

ہم نیوز کے مطابق طے شدہ پروگرام کے تحت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ ضلع کچہری میں والد اور اپنی نشست پر بھی جائیں گے۔ وہ ڈی جی خان میں قیام کے دوران اپنے آبائی قبرستان جا کر بزرگوں اورعزیز و اقارب کی قبروں پہ فاتحہ خوانی کریں گے۔

حکام ٹھیک کام کریں تو عدالتوں کو مداخلت کی ضرورت نہیں ، چیف جسٹس

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ اپنے اس اسکول کا بھی دورہ کریں گے جہاں انہوں نے تعلیم حاصل کی تھی۔ اس اسکول کا نام آج گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نمبر 1 ہے۔


متعلقہ خبریں