ایڈیلیڈ ٹیسٹ: پہلا دن آسٹریلوی بلے بازوں نے اپنے نام کرلیا

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: پہلا دن آسٹریلوی بلے بازوں نے اپنے نام کرلیا

ایڈیلیڈ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان گلابی ( پنک) گیند سے کھیلی جانے والے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں میزبان ٹیم کی بلے بازی (بیٹنگ) جاری ہے۔ ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل جب ختم ہوا اس وقت آسٹریلیا کے بلے بازوں نے ایک وکٹ کے نقصان پر302 رنز بنا لیے تھے۔

وارنر کی شاندار سینچری، آسٹریلیا بڑا اسکور کرنے کی جانب گامزن

مبصرین کے مطابق پہلا دن آسٹریلوی بلے بازوں کے نام رہا ہے اور پاکستانی باؤلرز بے بسی کی تصویر بنے رہے ہیں۔

ٹیسٹ کے پہلے دن واحد بلے باز جو پاکستانی باؤلر کا نشانہ بنے وہ جو برنس تھے جنہوں نے آسٹریلیا کے اسکور میں صرف چار رنز کا اضافہ کیا۔ان کی وکٹ شاہین آفریدی نے حاصل کی۔ وہ وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

ہم نیوز کے مطابق جب پہلے دن کا کھیل اختتام پذیر ہوا تو اس وقت آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 166 رنز بنا چکے تھے جب کہ مارنس لبوشین نے 126 رنزاپنے ریکارڈ میں جوڑ لیے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 294 رنز کی شاندار شراکت قائم تھی۔

کرکٹر حسن علی کی پسلیوں میں فریکچر، صحتیابی کے لیے چھ ہفتے درکار

آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو ایک اننگز اور پانچ رنز سے شکست دے چکا ہے۔


متعلقہ خبریں