ملک بھر میں موسم سرد رہنے کی پیش گوئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت دھند پڑسکتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں آج سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد کا درجہ حرارت آج صبح 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 19 تک جا سکتا ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں ہفتے کے روز موسم خشک رہے گا تا ہم بالائی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکا ن ہے۔ کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اورصبح کے وقت معمول سے زیادہ خنکی محسوس کی جارہی ہے۔

آج درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ گر گیا اور صبح کے وقت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، راولپنڈی، نارووال کے اضلاع اور اسلام آباد میں بعض مقامات پر ساتھ بارش ہوئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔

 


متعلقہ خبریں