گھر بیٹھے قومی شناختی کارڈ بنوائیں

نادرا

دیرینہ مسئلہ حل نادرا نے شہریوں کیلئے زبردست سہولت متعارف کرادی


کراچی: نادرا نے نئی اور منفرد سروس کا آغاز کیا ہے جس کے تحت شدید بیمار، نابینا، مستقل صاحبِ فراش، ذہنی مریض اور انتہائی عمر رسیدہ افراد گھر بیٹھے شناختی کارڈ حاصل کر سکیں گے۔

خصوصی افراد کے لئے خصوصی انتظامات کی ہدایت پر نادرا نے جدد سہولت متعارف کرا دی ہے۔

گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے ‘موبائیل مین پیک سروس’ کا آغاز کیا گیا ہے جس کی بدولت معذور افراد اور صاحبِ فراش گھر بیٹھے اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گے
شدید بیمار، نابینا، ذہنی مریض، انتہائی عمر رسیدہ اور معذور افراد شناختی کارڈ بنوانے کے لئے نادرا کو تحریری درخواست بھجوائیں گے۔ مین پیک’ ان کے گھر وں پر جا کر درخواست کی تمام تر کارروائی مکمل کرے گا۔

اس منفرد سروس کے تحت مستحق افراد کا شناختی کارڈ مقررہ مدت میں ان کے گھر کے پتہ پر ارسال کر دیا جائے گا۔

گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے مستحق افراد نادرا کے تمام ریجنل، زونل یا مقامی دفاتر میں درخواست دے سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں