دورہ لاہور: وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سے ملاقات

انٹرا افغان مذاکرات مزید مشکل ہوسکتے ہیں، وزیراعظم

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعظم عمران خان انتہائی اہم دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں اور وزیراعلیٰ سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبے کی صورتحال پر عمران خان کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں کو سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے اور صوبائی وزار سے بھی ان کی ملاقاتیں طے ہیں۔

لاہور میں اسموگ سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی عمران خان کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو سموگ کی وجوہات، تدارک اور تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے عثمان بزدار کے ساتھ خصوصی ملاقات بھی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم کی جانب سے پنجاب کابینہ میں اعلیٰ عہدوں پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ دورے کے دوران ناقص کارکردگی دکھانے والے وزراء سے قلمندان واپس لینے کا بھی امکان ہے۔

ہم نیوز کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے بڑی تبدیلیوں کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دورہ لاہور کے دوران بیوروکریسی میں اہم تبدیلیاں کریں گے۔

گزشتہ شب بھی پنجاب میں بڑے تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ صوبائی انتظامیہ اور پولیس محکمے میں اعلیٰ عہدوں پر بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریوں کے ساتھ ساتھ چار سینیئر افسران کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں