رانا ثنا اللہ کے ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

رانا ثنا کے ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

فائل فوٹو


لاہور: انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے۔

راناثنا اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت انسداد منشیات کورٹ میں ہوئی اور لیگی رہنما  کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

اس موقع پر کمرہ عدالت کے باہر بدنظمی کے باعث پولیس ، لیگی کارکن اور وکلا  کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ ن لیگی وکلا نے پولیس کے ناروا سلوک کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے عدالتی کارروائی بائیکاٹ بھی کیا۔

عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد اے این ایف حکام کی استدعا پر لیگی رہنما کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید چودہ روز کی توسیع کر دی۔

عدالت نے سابق وزیرقانون برائے پنجاب کے ریمانڈ میں 14 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کی پیشی سے قبل سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر تعینات کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں