نواز شریف کا طبی وجوہات کی بنیاد پر بیرون ملک قیام میں توسیع کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: نواز شریف نے طبی وجوہات پر بیرون ملک قیام میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے، وہ چار ہفتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد واپس نہیں آ سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی ڈاکٹرز نے نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ تجویز کیا ہے، ان کے  ٹیسٹ اور طبی معائنہ مکمل ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

شہبازشریف نے وکلا کو طبی رپورٹس کی بنیاد پر کیس تیار کرنے کی ہدایت دی ہے، میڈیکل رپورٹس پاکستانی حکام کو فراہم کی جائیں گی اور ہائی کورٹ میں بھی جمع کرائی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پوزیٹرون ایمشن ٹوموگرافی سکین کرائے گئے ہیں، انہیں مزید علاج کے لیے امریکہ لے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کو علاج کے لیے ابتدائی طور پر دی گئی چار ہفتوں کی مدت 17 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں