نوجوان ارب پتی کائلی جینر کی سیکیورٹی پر اخراجات کی ہوشربا تفصیلات سامنے آ گئیں

نوجوان ارب پتی کائلی جینز کی سیکیورٹی پر اخراجات کی ہوشربا تفصیلات سامنے آ گئیں

واشنگٹن: کائلی جینر دنیا کی کم عمر ترین ‘سیلف میڈ’ ارب پتی خاتون ہیں جن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے پرستار بیتاب رہتے ہیں اور ان کی تصاویر کھینچنے  کے لیے فوٹوگرافرز کی بڑی تعداد پیچھا کرتی رہتی ہے۔

شہرت کی بلندیاں چھونے سے انسان کی زندگی میں بہت اطراف سے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں، کبھی یہ خدشات مقابلے پر موجود افراد کی طرف سے ہوتے ہیں اور کبھی اپنے ہی جنونی پرستاروں کی جانب سے خطرے لپکتے رہتے ہیں۔

کائلی جینر بھی اس سے مبرا نہیں ہیں، اپنے بہت سے انتہا پسند مداحوں کی جانب سے لاتعداد خطرات کا سامنا رہتا ہے۔

انہی خطرات کے پیش نظر اور اپنی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ٹی وی کی یہ معروف شخصیت حیرت انگیز رقم خرچ کرتی ہیں۔

برطانوی ٹیلیویژن گیم شو میں کائلی جینر کی نجی زندگی کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئیں اور پتا چلا کہ انہیں کہیں بھی جانے کے لیے سیکیورٹی کی ضرورت رہتی ہے۔

کائلی جینر کی والدہ کیٹلن جینر نے بتایا کہ ان کی بیٹی ایک مہینے میں اپنی حفاظت کے لیے تقریبا تین لاکھ سے چار لاکھ ڈالر خرچ کرتی ہیں۔

کائلی جینر کا اپنی سیکیورٹی پر ماہانہ اتنا خرچ کرنا حیرت کی بات نہیں ہے کیونکہ ان کو سب سے کم عمر ’سیلف میڈ‘ ارب پتی خاتون کا خطاب دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ معروف ماڈل کا ارب پتی بننے کا ذریعہ ان کے کاسمیٹکس برانڈ سے آنے والی آمدنی بنا جب کہ حال ہی میں انہوں نے یہ برانڈ 600 ملین ڈالر میں فروخت کیا ہے۔


متعلقہ خبریں