وزیراعظم نے پاکستانی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا، احسن اقبال

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیراعظم  پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دور حکومت میں پاکستان  تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک تھا مگر وزیراعظم نے ایشیاء میں پاکستانی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اندھوں کی طرح درآمدات  کو کریش کرکے تباہ کر دیا ہے، پاکستان کا روپیہ اتنا نیچے گرا کہ کہ افراط زر پیدا ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے چوتھی مرتبہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں اسکو کم کیا جائے، اسے مہنگا کرنے سے بجلی چوری بڑھے گی۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت صرف وزیراعظم اور ان کی کابینہ کی غربت دور ہو رہی ہے، ان کی حکومت میں دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار ہو رہی ہے، جس طرح کی کرپشن آج سرکاری دفاتر میں ہو رہی ہے اتنی پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت جب سے برسرِ اقتدار آئی ہے تب سے پاکستان کو تجربوں پر چلا رہی ہے، ہم نے کہا تھا جس نے یونین کونسل بھی نہیں چلائی وہ تباہی ہی مچائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ایک سو ایک سنئیر افسروں کی تبدیلی کی گئی،یہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ شروع سے ہو رہا ہے،یہ قصور وزیراعظم کا ہے جس کو پتہ نہیں حکومت کیسے چلائی جاتی ہے،وزیراعظم جو افسروں کی اکھاڑ بچھاڑ کر رہا ہے اس سے چھ مہینے کام پیچھے چلا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں