بھارت کبڈی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے پر تیار

بھارت کبڈی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے پر تیار

لاہور: بھارت نے پاکستان میں 12 جنوری سے شروع ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا محمد سرور نے کہا ہے کہ  بھارت کا 18 رکنی دستہ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان آئے گا۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا کینیڈا سمیت دیگر ممالک کی طرف سےایونٹ میں شرکت کی تصدیق پہلے ہی مل چکی ہے، کبڈی ورلڈ کپ کے میچز فیصل آباد، کرتار پور اور ننکانہ صاحب میں بھی کرانے کا پلان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب اور فائنل لاہور میں ہی ہو گا، سرکل اسٹائل میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی

ان کا کہنا تھا کہ کبڈی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے  انعام دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں