مافیا نے پہلے دن سے ہی حکومت کو ناکام بنانے کی کوشش کی، عمران

پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مافیا نے شروع دن سے ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مافیا سے جڑے سیاستدانوں کو ملک سے کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ ان کی ساری دولت ملک سے باہر پڑی ہے۔ وہ اسے بچانے کے لیے مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی حکومت کا مقابلہ مافیا سے ہے۔ پہلے روز مافیا نےمجھے اسمبلی میں تقریر نہیں کرنے دی۔ بہت بڑے مافیا سے حکومت مقابلہ کررہی ہے۔ یہ سمجھ  رہے تھے حکومت  چند ماہ  کی مہمان ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مافیا کو ڈر لگا ہوا  ہے کہ ہماری دکانیں بند اور پیسہ پکڑا جائے گا ۔ مافیا کی دلچسپی پاکستان میں نہیں بلکہ اپنا پیسہ بچانے میں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شریف آدمی  ہیں۔ عثمان  بزدار بڑے محل میں نہیں رہتے ہیں۔ مافیا عثمان  بزدار کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تبدیلیوں سےپہلےمشاورت کی گئی۔ پنجاب میں تبدیلیاں گورننس بہتر کرنے کے  لیے کی گئیں۔ پہلی بارپنجاب میں گورننس سسٹم ٹھیک ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ مولانافضل الرحمان اسلام آباد ایسے آئے جیسے فتح  کرنے آئے ہوں۔ مولانا نے چے گوارا بننے کی بھر پور کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ پشاور اور لاہور میں اسموگ سے بہت مسائل ہیں۔ اسموگ سے بچے شدید متاثر ہورہے ہیں۔ ماضی میں اسموگ کے مسئلے پر کبھی توجہ نہیں دی گئی۔ لاہور میں گزشتہ 10 سال کے دوران 70 فی صد درختوں میں کمی آئی ہے

یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان مسخری حرکات پر حکومت چلا رہے ہیں‘

وزیراعظم نے کہا کہ اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے جامع پروگرام  ترتیب دیا ہے۔ لاہور شہر میں بس سروس کو ہائی بریڈ کریں گے۔ اس عمل سے 90 فیصد فضا کی آلودگی میں کمی آجائے گی۔ بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث لاہور اسموگ سے متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 60  ہزار کنال پر جنگلات  اگائے جائیں گے۔ 3 سال میں واضح فرق لوگوں پر ظاہر ہوجائے گا۔ لاہور میں 60 ہزار کنال جگہ  پر جنگلات  لگانے کا  فیصلہ کیا ہے۔ درخت کم ہونے کی وجہ  سے  بہت نقصان ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ لاہور میں آلودگی کو مانیٹر کرنے کے لیے 10 سنٹر بنا رہے ہیں۔ گلوبل وارمنگ پوری دنیا کا ایشو ہے۔  50  فیصد  تیل  باہر سے درآمد کیا جاتا ہے۔ یورو4 تیل  باہر  سے درآمد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت 4 گنا قرضے بڑھا کر گئی۔ پاکستان مشکل وقت سے باہر نکل  رہا  ہے۔ ورلڈ بینک کے صدر نے پاکستان کی معیشت کی تعریف کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  بڑے  ڈاکٹرز  نے نوازشریف کی صحت سے متعلق  رپورٹ  دی۔ رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی طبیعت تشویشناک تھی۔ انسانی ہمدردی کی بنا پر نوازشریف کو جانے دیا۔ عدالت میں میڈیکل  رپورٹ سامنے آئے گی تو سب پتہ چل جائے گا۔


متعلقہ خبریں