پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے40 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 124 روپے 74 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

اسی طرح حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے90 پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد تیل مٹی کی قیمت 98 روپے 16 پیسے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج ، 106 افراد ہلاک

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں صرف 25 پیسے فی لٹر کمی  کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 112 روپے 99 پیسے ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں