آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی شہر کے درجہ حرارت میں واضح تبدیلی ٹھنڈی ہواوں کے سبب درجہ حرارت صبح سویرے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع صاف جبکہ موسم خشک رہے گا۔ موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔ شہرمیں ہوا 8 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے۔

گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم اسکردو میں 02ملی میٹر ریکارڈ کی گیٔ۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: کالام ، استورمنفی 07، قلات ،گوپس، بگروٹ منفی 04، اسکردو، دیر اورکوئٹہ منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں