’نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم کا بنیادی مقصد ہے‘

سیاسی اداکاروں کو عوام نے مسترد کردیا، فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی امید ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم کا بنیادی مقصد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے طلبا کےحقوق  کے تحفظ کیلئےحکمت عملی کی ہدایات دی ہیں،حقوق کا مطالبہ طلبا کے شعور اور فکر کی عکاسی ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طلبا نے نئی سوچ، بصیرت اورولولہ انگیز جمہوری قیادت وجود میں لانی ہے،ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا آہنی عزم رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلبا کی محنت، دیانتداری اور سچائی کے اصولوں پر مبنی کردار سازی کرنی ہے جس کے لئے ان کے کردار کو معاشرے کی فلاح اورقومی مفاد سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں