لاہور میں لے پالک بیٹے نے والدہ کو قتل کردیا


لاہور کے علاقے ہنجروال  میں لے پالک بیٹے نے والدہ کو قتل کردیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ اور ان کے شوہر نے اولاد نہ ہونے کے باعث لاوارث احسن کو گود لیا تھا تاہم وہ جوان ہو کر غلط صحبت میں بیٹھنے لگ گیا۔

ملزم کو والدہ نے گزشتہ رات غلط کاموں سے روکا تاہم احسن نے طیش میں آکر ماں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

دوسری جانب تھانہ کوٹ لکھپت کی حدود میں رات گئے فارمیسی پر ڈکیتی ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہم نیوز کو موصول ہوگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار مسلح ڈاکو ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے۔

دکان دار کا کہنا ہے کہ ڈاکووں نے 52 ہزار روپے نقدی لوٹی جبکہ 60 ہزار مالیت کے دو موبائل فون بھی لے اڑے۔


متعلقہ خبریں