تحریک انصاف کے رہنما معراج خالد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

شانگلہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آٸی) کے رہنما معراج خالد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے جنہیں آج شام شاہ پور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ مجھے معراج خالد کی اچانک وفات کا سن کر انتہائی دکھ اور تکلیف ہوئی ہے، وہ تحریک انصاف کا بہت بڑا اثاثہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ معراج خالد ایک اچھے اور ہمدرد انسان تھے اور ہر ایک کے ساتھ ہمدردی کرتے تھے، ان جیسے مخلص کارکن بہت کم پیدا ہوتے ہیں، ان کی کمی  ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔

شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں ان کی جدائی کو کیا الفاظ دوں، اللہ ان کی مغفرت کرے اور خاندان اور دوستوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز