تحریک انصاف رہنما حامد خان کی پارٹی رکنیت معطل

حامد خان

اسلام آباد: میڈیا پر پارٹی پارلیسی کے خلاف بیان دینے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حامد خان کی رکنیت معطل کردی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل عامرکیانی نے حامد خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس نے کہا گیا ہے کہ آپ (حامد خان) نے میڈیا میں بیانات کے ذریعے پارٹی پر غلط الزام لگائے جس کے باعث پارٹی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

حامد خان ماضی میں بھی پارٹی کی سینیئر قیادت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے باعث تنقید کی زد میں رہے ہیں۔

رواں سال اپریل میں حامد خان نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو کچھ ہوا تو جہانگیرترین جیسے لوگ چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔ عمران خان جہانگیر ترین جیسے لوگوں سے جلدی جان چھڑا لیں۔

حامد خان نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے جرائم بہت بڑے ہیں لیکن سپریم کورٹ نے انہیں سزا کم دی ہے۔

حامد خان نے کہا کہ پارٹی اور عمران خان کو لوگوں نے کہیں اور دیکھا تھا جب کہ جہانگیر ترین نے ایسے لوگوں کو بھی سائیڈ لائن کر دیا جن کو وہ خود ساتھ لائے تھے۔


متعلقہ خبریں