پولیس اصلاحاتی کمیٹی نے اہم فیصلے کر لیے

پولیس میں بھرتیوں اور گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی گئی

فوٹو: فائل


لاہور: پولیس اصلاحاتی کمیٹی کے اجلاس میں چیک ڈس آنر کے مقدمات خصوصی عدالتوں میں چلانے سمیت اہم فیصلے کر لیے گئے۔

پولیس اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس ایک ہفتہ قبل چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت ہوا تھا۔ اجلاس میں چیک ڈس آنر کے مقدمات خصوصی عدالتوں میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق چیک ڈس آنر کے مقدمات کے باعث عدالتوں پر کافی بوجھ بڑھ رہا تھا جس کی وجہ سے اب مقدمات خصوصی عدالتوں میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا جہاں جلد فیصلوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خصوصی عدالتوں  میں صرف قتل اور منشیات کے مقدمات چل رہے تھے۔ جنہیں خصوصی عدالتوں میں منتقل کرنے سے کافی بہتری آئی۔ خصوصی عدالتوں میں چلنے والے مقدمات کا فیصلہ مخصوص وقت میں ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہے، حفیظ شیخ

انسداد دہشت گردی کو مخصوص تعریف دے دی گئی جس کے بعد دہشت گردی کے مقدمات کی تعداد کم ہو کر 15 فیصد رہ جائے گی۔ مقدمات کم ہونے سے ان کی شنوائی اور فیصلے کرنے میں آسانی ہو گی۔


متعلقہ خبریں