لاہور: جعلی کریڈٹ کارڈز تیار کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

لڑکے کو ہراساں کرنے والی لڑکی گرفتار

فائل : فوٹو


لاہور: جعلی کریڈٹ کارڈز کے ذریعے بھاری مالیت کی خریداری کر کے مختلف بینکوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے والے گروہ کا سرغنہ پکڑا گیا۔

ایف آئی اے: سات اعلیٰ افسران کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد

ہم نیوز کے مطابق جعلی کریڈٹ کارڈز کے ذریعے بڑے شاپنگ سینٹرز سے لاکھوں روپے کی خریداری میں ملوث ملزمان کے گروہ کے سرغنہ کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور کے سائبر کرائم ونگ نے پکڑا ہے۔

جعلی کریڈٹ کارڈز بنانے والے گروہ کے سرغنہ کو پکڑنے کے بعد مقدمہ درج کرکے باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس ضمن میں مزید تفتیش و تحقیق کی جارہی ہے۔

انچارج ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور سرفراز چودھری نے اس سلسلے میں ہم نیوز کو بتایا کہ پکڑا جانے والا گروہ کا سرغنہ اپنی کارروائیوں کے ذریعے مختلف بینکوں کو اب تک لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا چکا ہے۔

ہم نیوز کو ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے مختلف بینکوں کے جعلی کریڈٹ کارڈز اور رسیدیں برآمد ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گروہ کا سرغنہ اس وقت پکڑا گیا جب وہ گلبرگ شاپنگ مال میں حسب عادت اپنی کارروائی میں مصروف تھا۔

پانامہ کیس: جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا ڈی جی ایف آئی اے تعینات

سرفراز چودھری کے مطابق ایف آئی اے جعلی کریڈٹ کارڈز تیار کرنے والے گروہ کے دیگر اراکین کو پکڑنے کے لیے کوشش کررہی ہے اور توقع ہے کہ بہت جلد اس سلسلے میں کامیاب حاصل ہوگی۔

 


متعلقہ خبریں