اورنج لائن ٹرین 10 دسمبر سے چلانے کا اعلان

پنجاب حکومت

اسلام آباد: گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اورنج لائن ٹرین چلانے کی حتمی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ 10 دسمبر سے چلے گی۔

27 کلومیٹرپر بننے والا اورنج لائن ٹرین کا دو طرفہ ٹریک مکمل ہوگیا ہے۔ ڈیرہ گجراں سے علی پارک تک میٹرو اورنج لائن ٹرین کے 26 اسٹیشنز ہیں جن میں 24 زمین کے اوپر اور دو اسٹیشنز زیر زمین بنائے گئے ہیں۔

مسافروں کی سہولت کیلئے خوبصورت ایلیویٹرز اور سیڑھیوں پر ماربلز لگایا گیا ہے جبکہ اسٹیشنز کے اندر خود کار مشینوں کی مدد سے مسافر ٹوکن حاصل کرکے باآسانی ٹرین تک پہنچیں گے۔

ٹوکن حاصل کرکے مسافر ٹرین میں خود کار طریقے سے سوار ہوں گے، اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام مسافروں کی نگرانی کی جائے گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن کے ٹیسٹ کے حوالے سے متعدد بار وقت دیا گیا لیکن کبھی وزیر اعلیٰ نے وقت نہ دیا تو کبھی ناگزیر وجوہات کا نام لے کر ٹال دیا گیا۔


متعلقہ خبریں