طلبا تنظیمیں پُرتشدد اور تعلیمی ماحول خراب کرنے کا باعث ہیں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا بین الاقوامی فورم سے خطاب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستانی یونیورسٹیز کی طلبا تنظیمیں پُرتشدد اور تعلیمی ماحول خراب کرنے کا باعث بن چکی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ طلبہ یونین مستقبل کے لیڈرز کو بنانے میں اہم ہوتی ہیں اور یونیورسٹی مستقبل کے لیڈرز کو پروان چڑھاتی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی یونیورسٹیز کی طلبا تنظیمیں پُرتشدد اور تعلیمی ماحول خراب کرنے کا باعث بن چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یونیورسٹیز میں اس سلسلے میں جامع کوڈ آف کنڈکٹ لاگو کریں گے اور دنیا بھر کی بہترین یونیورسٹیز کو مثال بنائیں گے تاکہ ہم طلبا یونین کو بحال کر کے ان کے مثبت کردار سے فائدہ اٹھا سکیں۔


متعلقہ خبریں