لاہور: گیس سلنڈر دھماکے سے دو افراد جاں بحق تین زخمی

لاہور: گیس سلنڈر دھماکے سے دو افراد جاں بحق تین زخمی

لاہور: ماڈل ٹاؤن کے علاقے لیاقت آباد فلیٹس کے قریب گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

لاہور: جعلی کریڈٹ کارڈز تیار کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

ہم نیوز کے مطابق گیس سلنڈر غباروں میں ہوا بھرنے والا تھا۔ گیس سلنڈر جب پھٹا تو علاقے میں دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے باعث ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا جب کہ ایک 18 سالہ نوجوان نے اسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

لاہور میں لے پالک بیٹے نے والدہ کو قتل کردیا

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دیگر زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔


متعلقہ خبریں