ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: استورمنفی 08، کالام منفی 07، گوپس منفی 05، بگروٹ ، اسکردو منفی 04، ہنزہ، گلگت ، قلات منفی 03 ، دیر، پاراچنار اورکوئٹہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں