اسٹاک مارکیٹ رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور مارکیٹ رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغٓاز مثبت زون میں ہوا جو کاروبار کے اختتام تک مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ داروں نے بھی انتہائی دلچسپی لی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 287 پوائنٹس پر ہوا اور آغاز میں ہی انڈیکس 363 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39 ہزار 550 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس مسلسل مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔

کاروبار کے اختتام سے قبل انڈیکس 851 پوائنٹس کی بلند ترین اضافے کے ساتھ 40 ہزار 139 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا تاہم اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 836 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 124 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 36 کروڑ، 16 لاکھ، 55 ہزار 4 سو شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 13 ارب، 75 کروڑ، 44 لاکھ، 61 ہزار 221 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہے، حفیظ شیخ

یاد رہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر کاروبار حصص میں زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا اور جمعہ کو کے ایس ای 500 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار پوائنٹس کی بالائی حد بھی عبور کرگیا۔


متعلقہ خبریں