لاہور دھماکہ، مبینہ تخریب کار کا ایک اور خاکہ جاری


کچھ روز قبل لاہور میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رکشہ ڈرائیور کی مدد سے مبینہ تخریب کار کا ایک خاکہ تیار کرنے کے بعد محنت کش کو رہا کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف مقامات سے اکٹھی کی گئیں سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے رکشہ ڈرائیور کی تصدیق کی۔

رکشہ ڈرائیور کے بیان کے مطابق مبینہ تخریب کار نے حلقے نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع نے رکشہ ڈرائیور کی مدد سے ایک اور خاکہ تیار کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور کے علاقے چوبرجی میں جمعے کے روز ایک رکشے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوگئے جبکہ تین موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

ابتدائی طور پر دھماکے کو پولیس کی جانب سے سیلینڈر دھماکہ تصور کیا گیا تاہم فرانزک ٹیموں نے رکشے میں ہونے والے دھماکے کو بارودی مواد کا دھماکہ قرار دے دیا۔

جائے وقوعہ سے بال بیئرنگ اور لوہے کے ٹکڑے بھی ملے ہیں جبکہ ایک ٹائم ڈیوائس کو قبضہ میں لیا گیا تھا۔

بم ڈسپوزل ٹیم کے رکن نصیر احمد کے مطابق یہ سیلینڈر دھماکہ بلکہ بم دھماکہ تھا اور اس میں کم از کم ڈیڑھ سے دو کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔


متعلقہ خبریں