اردن: آتشزدگی سے 13 پاکستانی تارکین وطن ہلاک

اردن: آتشزدگی سے13پاکستانی تارکین وطن ہلاک

فائل فوٹو


امان /اسلام آباد: مغربی اردن کے ایک گھر میں آتشزدگی سے 13 پاکستانی تارکین وطن ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

اردن کے اداراہ برائے عوامی تحفظ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوموار کی صبح پاکستان کے سے تعلق رکھنے والے تارطین وطن کے دو گھروں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے جانی و مالی نقصان ہوا۔

مقامی خبررساں ایجنسی کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ  کرامیہ کے علاقے میں پیش آیا جس میں تین پاکستانی تارکین وطن زخمی بھی ہوئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں8 بچے بھی شامل ہیں تاہم ہلاک شدگان اور زخمی افراد کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی۔

ترجمان ادراہ برائے عوامی تحفظ کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ نصف شب کے قریب پیش آیا اور  ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ آگ بجلی کے شاٹ سرکٹ سے لگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


متعلقہ خبریں