جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: قائم علی شاہ کی طلبی کی تاریخ تبدیل


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی طلبی کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو 3 دسمبر کو طلب کیا  تھا۔

ذرائع کے مطابق قائم علی شاہ کی طلبی کی تاریخ میں تبدیلی نیب کی جانب سے انسداد بد عنوانی ہفتہ  (اینٹی کرپشن ویک ) منانے کے باعث کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان شوگر ملز ریفرنس: حمزہ شہباز کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

اس سے قبل نیب نے قائم علی شاہ کو نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں  پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ سید قائم علی شاہ کو مبینہ جعلی اکاؤنٹس سے جڑے روشن سندھ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعلی سندھ پر سولر لائٹس لے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔ نیب روشن سندھ کیس میں قائم علی شاہ کا بیان ریکارڈ کرے گا۔


متعلقہ خبریں