بھارت کا اگنی تھری میزائل کا تجربہ بھی ناکام


اگنی ون اور اگنی ٹو کے بعد بھارت کا رات کی تاریکی میں کیا گیا اگنی تھری بیلسٹک میزائل کا تجربہ بھی ناکام ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوہری صلاحیت رکھنے والا اگنی تھری میزائل کا تجربہ اپنی ساخت میں نقص کے باعث ناکام ہوا۔ اگنی تھری میزائل کا تجربہ اڑیسہ کی ساحلی پٹی پر واقع عبدالکلام سنٹر سے گزشتہ رات کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناقص مٹیریل سے لدا ہوا اگنی تھری میزائل لانچ کے بعد صرف 115 کلو میٹر دور جاگرا۔ اگنی تھری بیلسٹک میزائل وارہیڈ کو 3,500 کلومیٹر دور تک مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ  15 روز کے دوران رات کے وقت بھارتی میزائل تجربے کی یہ تیسری ناکامی ہے۔ اس سے قبل اگنی 1 اوراگنی 2 کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں