فیاض الحسن چوہان دوبارہ وزیر اطلاعات پنجاب مقرر

جو رہی سو بے خبری رہی: فیاض الحسن چوہان نے قائم علی شاہ کو وزیراعلیٰ قرار دیدیا

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فیاض الحسن چوہان کو ایک مرتبہ پھر وزیر اطلاعات پنجاب بنا دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس 2000 شک تین پانچ  کے تحت فیاض الحسن چوہان کو کابینہ میں واپس لایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر صعنت و تجارت میاں اسلم اقبال کی عہدہ  سنبھالنے سے معذرت کے بعد فیاض الحسن چوہان کو اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا۔

فیاض الحسن چوہان کو مارچ 2019 میں اقلیتوں کے خلاف متنازع بیان دینے کی وجہ سے ہٹایا گیا تھا۔

پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اپنی جو پہلی کابینہ تشکیل دی تھی اس میں فیاض الحسن چوہان شامل تھے لیکن وہ ایک سے زائد مرتبہ اپنے بعض بیانات کی وجہ سے متنازع ہوئے تھے۔

مزید جانیں: پنجاب کابینہ : فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ

ایسے ہی ایک متنازع بیان کے بعد انہیں کابینہ سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر انہوں نے ازخود پارٹی قیادت کے ’ان کہے‘ فیصلے کو سمجھتے ہوئے اپنا استعفیٰ پیش کردیا تھا۔

بعدازاں صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب بنادیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں