13ویں ساؤتھ ایشن گیمز میں پاکستان کی فتوحات پر ایک نظر


لاہور: نیپال میں جاری 13ویں ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک سونے، دو  چاندی اور ایک  کانسی کا تمغہ  جیت لیا ہے۔

شاہدہ عباسی نے خواتین کی سنگل کاٹا کٹیگری میں طلائی کا تمغہ اپنے نام کیا جب کہ نعمت اللہ نے مردوں کی سنگل کاٹا کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

فی میل کاٹا ٹیم کٹیگری میں پاکستان نے سلور میڈل حاصل کیا اور میل کاٹا ٹیم کیٹیگری میں پاکستان نے تیسری  پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ جیتا۔

اس طرح ایونٹ میں مجموعی طور پر پاکستان کے تمغوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر نیپال 3 گولڈ، 1 سلور اور 1 کانسی کے تمغے کے ساتھ سرفہرست ہے۔

پاکستان 1 گولڈ، 2 سلور اور 1 کانسی کے تمغے کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا ہے جب کہ بھارت نے اب تک 1  گولڈ، 2 سلور اور 1 کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔

اسی دوران پاکستان نے والی بال کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے جس میں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں