اسد عمر نے ترقی کا فلسفہ سمجھا دیا: بڑا سوچو، چھوٹے سے شروع کرو اور آگے بڑھادو

اسد عمر نے ترقی کا فلسفہ سمجھا دیا: بڑا سوچو، چھوٹے سے شروع کرو اور آگے بڑھادو

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ترقی کا فلسفہ ہے کہ بڑا سوچو، چھوٹے سے شروع کرو اور پھر اس کو بڑھا دو۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں سب سے زیادہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں۔

طلبا تنظیمیں پُرتشدد اور تعلیمی ماحول خراب کرنے کا باعث ہیں، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی میں کامیاب جوان اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ نوجوانوں کی یہ سوچ ہونی چاہیے کہ بڑا سوچو اور چھوٹے سے شروع کرو۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاروبار ہی سے دینا کی معیشت میں بہتری لائی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری کےلیے یہ یوتھ پروگرام نچوڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو شروع کرنے کا مقصد ہی وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کوبا اختیار بنانا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا ایک ایڈوانٹچ ہے کہ ملک میں نوجوان نسل ایک بڑی تعداد میں موجود ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو مضبوط ہاتھ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ نوجوان نسل سے بہتر ان کے مسائل کوئی اور نہیں بتا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو اس کام میں مہارت رکھتے ہیں ان کے ساتھ اس پروگرام کے ڈیزائن میں نوجوانوں کو شامل کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے طلبہ یونیز پر پابندی ختم کرنے اعلان کردیا

وفاقی وزیر نے کہا کہ طلبہ یونینز پا پابندیاں عائد کرنے سے تشدد ختم نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبعلموں کی بھی نمائندگی کسی نہ کسی طور پر ہونی چاہیے۔

انہوں نے کامیاب جوان اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام کو ملکی ترقی کا نچوڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گولڈ مین سیک نے دس ترقی کرنے والے ممالک میں پاکستان کو شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ بھی ہمارے نوجوان ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ رہ چکنے والے اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں کو با اختیار بنا کرملکی ترقی میں ان کے کردار کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی جدوجہد کا مقصد ہی نوجوانوں کی ترقی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ اس اسٹارٹ اپ پروگرام کا مقصد وہ ماحول پیدا کرنا ہے جس میں نوجوانوں کی انٹرپرینیورشپ فروغ پائے۔

ہم نیوز کے مطابق اپنے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ یہ پائلٹ پراجیکٹ اچھا آئیڈیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کو بعد میں دیگر شہروں تک بڑھا دیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر دس فیصد اسٹارٹ اپ بھی کامیاب ہوگئے تو دس لاکھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ نوجوانوں کی ترقی سے متعلق تمام منصوبوں کی تشکیل اور ڈیزائن کے مراحل میں نوجوانوں کو شامل کیا جائے۔

سی پیک چینی امداد نہیں بلکہ تجارتی منصوبہ ہے، اسد عمر

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعات (یونیورسٹی) کے چلنے میں طلبہ کی رائے نہ ہونے کی وجہ سمجھ نہیں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کے امور میں طلبہ کی رائے شامل ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ سازی میں طلبہ تنظیموں کی رائے اور مشاورت ضرور ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں