مصر کے امیر ترین شخص نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

نجیب ساویرس کی آرمی چیف سے جلد ملاقات متوقع ہے، زلفی بخاری


اسلام آباد: مصر کے امیر ترین شخص نجیب ساویرس نے پاکستان میں سونے اور تانبے کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ اس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

انہوں نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی پاکستانی کمپنی کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

نجیب ساویرس کے مطابق نئے منصوبوں سے روزگار کے موقع بڑھیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ نجیب ساویرس نے مختلف ممالک میں کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کے لئے حالات بہت اچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نجیب ساویرس مصر کے امیر تر ین شخص ہیں، اس سے پہلے کافی عرصے تک بات چیت چلتی رہی۔

مصری سرمایہ کار کی وزیراعظم سے ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس دوران مختلف امور پر بات چیت ہوئی جس میں ہاؤسنگ اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری شامل ہے۔

زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ نجیب ساویرس کے ساتھ سیاحت کے فروغ کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر بات ہوئی ہے۔

زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ نجیب ساویرس کی آرمی چیف سے جلد ملاقات متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں