سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: آئندہ انتخابات میں ووٹ دینے کے مجاز ہوں گے

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: آئندہ انتخابات میں ووٹ دینے کے مجاز ہوں گے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم خان سواتی نے دعویٰ کیا ہے کہ انشا اللہ تمام نقائص سے پاک سمندر پار پاکستانیوں کے لیے آئی ووٹنگ سسٹم آئندہ انتخابات میں فعال ہوگا۔

الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری پر اعظم سواتی ڈٹ گئے

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ملک کے لیے خدمات قابل قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کا حق پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ووٹنگ سسٹم پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو مکمل بریفنگ دی جا چکی ہے اور بہت جلد اس کے حوالے سے قانون سازی کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم خان سواتی نے واضح کیا کہ آئی ووٹنگ سسٹم سے تمام بیرون ملک پاکستانیوں کی رجسٹریشن ہو گی.

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پہلا پولیس اسٹیشن قائم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی مکمل تصدیق اور جانچ پڑتال کے ساتھ باآسانی اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ووٹنگ سسٹم پر نادرا الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی جانب سے ٹیسٹنگ پر کام جاری ہے۔


متعلقہ خبریں